بِسمِ اللہِ الرّحمٰنِ الرّحِیمِ
پاک لینکس یا کوئی بھی لینکس استعمال
کرنا میرا صرف شوق ہی نہیں بلکہ جنون بھی ہے۔ پاک لینکس کو اتارنے کے بعد
اسے نصب کرنا سب سے بڑا مسئلہ ہوتا ہے۔ میں نے تو اس کے لیے ایک عدد
ڈی۔وی۔ڈی بھی خراب کی ہے یو۔ایس۔بی سے کمپیوٹر بوٹ کرتا تو غلطی آجاتی اور
کمپیوٹر بوٹ ہی نہیں ہوتا تھا۔ جس پر میں بڑا پریشان تھا۔ کیونکہ اتنے شوق
سے اور اتنی محنت سے اسے اتارا تھا۔ لہٰذا جب انسٹال نہ ہوئی تو سخت پریشان
ہوا۔ مختلف ویب سائٹس بھی کھنگالیں لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا۔ البتہ اردو
کوڈر میں پاک لینکس کے فورم سے "یونیٹ بوٹ ان" نامی سافٹ وئیر ملا۔ اس کی
مدد سے پاک لینکس یو۔ایس۔بی پر رائٹ کی اور بوٹ کروایا ہنوز وہی رزلٹ
رہا۔کیونکہ کمپیوٹر میں براہ راست یو۔ایس۔بی سے بوٹ ہونے میں کوئی غلطی
ہوجاتی تھی۔ اسی دوران پاک لینکس کو کمپیوٹر پر بھی ونڈوز کے ساتھ نصب کیا
اور پاک لینکس سے بوٹ کروانے کی کوشش کی لیکن نتیجہ وہی ڈھاک کے تین کے
پات۔
بہرحال اتنی محنت کرنے کے بعد تو میں اب اتنی آسانی سےاس کی جان چھوڑنے والا نہ تھا۔ پنگے بازی کرتا رہا اور ایک دن اچانک ہی کمپیوٹر پاک لینکس سے لائیو بوٹ ہوگیا۔ میں حیران تھا کہ خود بخود کیسے پاک لینکس سے بوٹ ہوگیا اور ساتھ ہی یہ بھی سوچ رہا تھا کہ یہ لائیو بوٹ ہارڈ ڈسک سے ہوا ہے یا یو۔ایس۔بی سے۔ بہرحال دو چار دن مزید پنگے بازی کرنے کے بعد مجھے سمجھ آگئی تو میں نے سوچا فورم کے دوسرے ساتھیوں کو بھی بتانا چاہیے کیونکہ کوئی دوسرا دوست بھی میرے جیسے حال سے دوچار ہوسکتا ہے۔ اب یہی سوچ لیے آپ کو بتانے اور سکھانے کے لیے حاضر ہوں۔ اگر کوئی غلطی رہ جائے تو محترم مکی صاحب سے گذارش ہے کہ اس کی نشاندہی اور درستگی فرمادیں۔

لیجیے جناب اب ہم شروع کرتے ہیں پاک لینکس کی تنصیب۔
سب سے پہلے پاک لینکس کا تازہ ترین اور اپنا پسندیدہ نسخہ اتارلیں۔ یہ iso
فارمیٹ میں ہوگا۔ اس کے بعد "یونیٹ بوٹ ان" (U net boot in) نامی سافٹ وئیر
درج ذیل ربط سے اتار لیں۔
اسے اتارنے کے بعد نصب کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اس پر کلک کرکے اسے براہ
راست چلالیں۔ اب آپ کے سامنے درج ذیل تصویر کی طرح سافٹ وئیر کھلے گا۔
اس کے بعد دائرے میں دکھائے گئے بٹن کو دبائیں تو آپ کے سامنے درج ذیل تصویر کی طرح سے ایک ونڈو کھلے گی۔
اس کھلنے والی ونڈو میں اس جگہ جائیں جہاں آپ نے پاک لینکس اتار کر رکھی
تھی اور پاک لینکس کی iso.فائل کو منتخب کریں۔ اس کے بعد دائرہ نمبر2 میں
دکھائے گئے (Open) کے بٹن کو دبادیں۔ اب آپ ایک بار پھر سافٹ وئیر کی پہلی
ونڈو پر ہونگے۔ جس کی تصویر نیچے دکھائی گئی ہے۔
اب آپ کی ضرورت پر منحصر ہے کہ آپ پاک
لینکس کو کیسے چلانا پسند کرتے ہیں۔ دائرہ نمبر1 میں دکھائے گئے بٹن پر کلک
کریں گے تو آپ کے سامنے ایک فہرست کھلے گی۔ جس میں آپ کے کمپیوٹر کے ساتھ
منسلک تمام یادداشت والی ڈیوائس دکھائی دیں گی۔ عموماْ یہاں انتخاب کے صرف
دو ہی اختیار دکھائی دیتے ہیں۔ 1۔ہارڈ ڈسک۔ 2۔ یو۔ایس۔بی۔
دائرہ نمبر1
1۔ہارڈ ڈسک: اگر آپ کے پاس یو۔ایس۔بی نہیں ہے یا آپ کا کمپیوٹر یو۔ایس۔بی سے بوٹ نہیں ہورہا تو ایسی صورت میں آپ ہارڈ ڈسک منتخب کرکے پاک لینکس کو براہ راست اپنے کمپیوٹر سے ہی چلا سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو یو۔ایس۔بی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ہارڈ ڈسک منتخب کرنے کی صورت میں پاک لینکس آپ کمپیوٹر میں ایک سافٹ وئیر کی طرح ہی نصب ہوگی۔ یعنی جب آپ چاہیں گے اس کی تنصیب ختم کرسکیں گے۔ لیکن اگر آپ ایسا نہیں چاہتے اور پاک لینکس کو الگ سے ایک پارٹیشن میں انسٹال کرنا چاہتے ہیں تو یہ بھی اس کی مدد سے ممکن ہے۔ مختصراْ یہ کہ اگر آپ کے یو۔ایس۔بی نہیں ہے اور سی۔ڈی بھی استعمال نہیں کرنا چاہتے تو دائرہ نمبر1 میں ہارڈ ڈسک (Hard Disk) کا انتخاب کریں۔
2۔ یو۔ایس۔بی: اگر آپ پاک لینکس
کو یو۔ایس۔بی پر رائٹ کرکے یو۔ایس۔بی سے پاک لینکس بوٹ کروانا چاہتے ہیں تو
دائرہ نمبر1 میں یو۔ایس۔بی (USB) منتخب کریں۔دائرہ نمبر1
1۔ہارڈ ڈسک: اگر آپ کے پاس یو۔ایس۔بی نہیں ہے یا آپ کا کمپیوٹر یو۔ایس۔بی سے بوٹ نہیں ہورہا تو ایسی صورت میں آپ ہارڈ ڈسک منتخب کرکے پاک لینکس کو براہ راست اپنے کمپیوٹر سے ہی چلا سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو یو۔ایس۔بی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ہارڈ ڈسک منتخب کرنے کی صورت میں پاک لینکس آپ کمپیوٹر میں ایک سافٹ وئیر کی طرح ہی نصب ہوگی۔ یعنی جب آپ چاہیں گے اس کی تنصیب ختم کرسکیں گے۔ لیکن اگر آپ ایسا نہیں چاہتے اور پاک لینکس کو الگ سے ایک پارٹیشن میں انسٹال کرنا چاہتے ہیں تو یہ بھی اس کی مدد سے ممکن ہے۔ مختصراْ یہ کہ اگر آپ کے یو۔ایس۔بی نہیں ہے اور سی۔ڈی بھی استعمال نہیں کرنا چاہتے تو دائرہ نمبر1 میں ہارڈ ڈسک (Hard Disk) کا انتخاب کریں۔
دائرہ نمبر2
دائرہ نمبر1 میں منتخب کی گئی ڈسک کی
پارٹیشن آپ کو دائرہ نمبر2 میں دکھائی دیں گی۔ اگر آپ نے ہارڈ ڈسک منتخب
کیا ہوگا تو صرف سی © ڈرائیو ہی دکھائی دے گی۔ لیکن اگر آپ نے یو۔ایس۔بی
منتخب کیا ہوگا تو آپ کو کمپیوٹر کے ساتھ منسلک تمام یو۔ایس۔بی دائرہ نمبر2
میں دکھائی دیں گی۔ ان میں سے وہ یو۔ایس۔بی منتخب کرلیں جس پر آپ پاک
لینکس کو رائٹ کرنا چاہتے ہیں۔
اس کے بعد دائرہ نمبر3 میں دکھائے گئے او۔کے(OK) کے بٹن کو دبادیں۔ اس کے ساتھ ہی پاک لینکس کی تنصیب شروع ہوجائے گی۔ تصویر دیکھیے۔
نوٹ:
جب تنصیب 18% فیصد پر پہنچے گی تو وہاں زیادہ وقت لے گی۔ یہ وقت 5 سے 10
منٹ تک ہوسکتا ہے۔ یہ آپ کے سسٹم کی رفتار پر منحصر ہے۔ اس لیے آپ یہ نہ
سمجھیں کہ بس کم پھس گیا اے۔ کیونکہ میرے ساتھ ایسا ہوچکا ہے۔ 2 بار ملتوی
کرکے دوبارہ شروع کی تھی لیکن اب سمجھ آگئی ہے۔ جب تنصیب مکمل ہوجائے گی تو
نیچے تصویر کی طرح سے ونڈو کھلے گی۔
اب اگر تو آپ ابھی کمپیوٹر دوبارہ چلاکر
پاک لینکس نصب کرنا چاہتے ہیں تو دائرے میں دکھائے گئے بٹن کو دبادیں۔ آپ
کا کمپیوٹر دوبارہ چل جائے گا۔ لیکن اگر آپ ابھی دوبارہ نہیں چلانا چاہتے
تو دوسرے بٹن کو دبادیں۔ لیجئے یو۔ایس۔بی یا ہارڈ ڈسک پر پاک لینکس رائٹ
ہوچکی ہے اور بوٹ ہونے کے لیے تیار ہوچکی ہے۔
یو۔ایس۔بی سے بوٹ
اگر آپ نے یو۔ایس۔بی منتخب کرکے یو۔ایس۔بی پر پاک لینکس کو رائٹ کیا تھا تو کمپیوٹر کو یو۔ایس۔بی سے بوٹ کروائیں۔ اس کے لیے ہوسکتا ہے کہ آپ کو بائیوس سیٹنگ میں جاکر یو۔ایس۔بی منتخب کرنا پڑے یا پھر کچھ کمپیوٹر میں ویسے ہی یو۔ایس۔بی سے بوٹ کروانے کی سہولت ہوتی ہے۔ اس کے لیے ہر کمپیوٹر میں مختلف بٹن ہوتے ہیں۔ کچھ میں F12، کچھ میں F10 اور کچھ میں F8 ہوتا ہے۔ ان کو دبانے سے تمام بوٹ ایبل ڈیوائس کی لسٹ آپ کو دکھائی جاتی ہے۔ جیسے سی۔ڈی۔روم، ہارڈ ڈسک اور یو۔ایس۔بی وغیرہ۔ کچھ میں تو یو۔ایس۔بی لکھا ہوتا ہے جبکہ کچھ کمپیوٹر میں یو۔ایس۔بی کی بجائے یو۔ایس۔بی کا نام لکھا ہوتا ہے۔ جیسے کنگ سٹون (King Stone) وغیرہ۔ یہاں سے آپ اپنی یو۔ایس۔بی کو منتخب کرلیں اور کمپیوٹر کو یو۔ایس۔بی سے بوٹ کروادیں۔
ہارڈ ڈسک سے بوٹ
اگر آپ نے ہارڈ ڈسک منتخب کیا تھا اور ہارڈ ڈسک پر پاک لینکس کو نصب کیا تھا تو پھر آپ کا کام نہایت آسان ہے۔ بس کمپیوٹر دوبارہ چلائیں اور چلنے دیں۔ جیسے ہی آپ کے سامنے دو انتخاب آئیں جیسا کہ دو ونڈوز اکٹھی نصب کرنے پر آتا ہے تو آپ یہاں سے پاک لینکس کا انتخاب کرکے اینٹر کا بٹن دبادیں۔ چونکہ ہم نے پاک لینکس یونیٹ بوٹ ان نامی سافٹ وئیر سے نصب کی تھی اس لیے یہاں پاک لینکس کی بجائے یونیٹ بوٹ ان (Unet boot in) لکھا ہوگا۔ بٹنوں والے تختہ (کیبورڈ)سے نیچے والا تیر کا نشان دباکر اسے منتخب کریں اور اینٹر (Enter) کا بٹن دبادیں۔ کمپیوٹر پاک لینکس سے بوٹ ہوجائے گا۔
اگر آپ پاک لینکس کو ونڈوز کے اندر ہی سافٹ وئیر کی طرح نصب کرنا چاہتے ہیں تو اسے بس چلنے دیں۔ آپ کے سامنے خود ہی اس نصب کرنے کی ونڈو کھلے گی اور نصب ہونا شروع ہوجائے گی۔ تنصیب مکمل ہونے کے بعد بس یہ دوبارہ چلانے کا پوچھے تو دوبارہ چلائیں کے بٹن کو دبادیں۔ لیجیے پاک لینکس کی تنصیب ونڈوز کے ساتھ مکمل ہوگئی ہے۔
الگ پارٹیشن میں تنصیب
لیکن اگر آپ پاک لینکس کو الگ سے کسی پارٹیشن میں نصب کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے جیسے ہی آپ یونیٹ بوٹ ان کو منتخب کرکے اینٹر کا بٹن دبائیں گے آپ کے سامنے ایک سکرین آئے گی جس پر لکھا ہوگا Press ESC Button to edit boot options یا اس سے ملتا جلتا کچھ لکھا ہوگا۔ یہ سکرین صرف 5 سیکنڈز کے لیے ظاہر ہوگی۔ اگر اس دوران آپ بٹن نہ دباپائے تو خود ہی تنصیب شروع ہوجائے مگر ونڈوز کے ساتھ۔ اگر آپ نے ESC بٹن دبادیا تو آپ کے سامنے مزید کچھ آپشن آجائیں گی۔ آپ ان میں سے Try Pak Linux کو منتخب کرکے اینٹر کا بٹن دبادیں تو کمپیوٹر پاک لینکس سے لائیو بوٹ ہوجائے گا اور لاگ ان سکرین پر آپ سے لائیو اسم صارف اور پاس ورڈ پوچھے گا۔ اسم صارف Paklinux لکھ کر اینٹر دبادیں جب پاس ورڈ پوچھے تو ایک بار پھر بغیر کچھ لکھے اینٹر دبادیں آپ لاگ ان ہوجائیں گےا اور ڈیسک ٹاپ پر ہی آپ کو تنصیب کا آئیکن نظر آئے گا اسے دہری کلک کرکے چلالیں اور پھر جہاں چاہیں اسے نصب کرلیں۔ یہ بالکل ایسے ہی بوٹ ہوگا جیسے یو۔ایس۔بی یا ڈی۔وی۔ڈی وغیرہ سے بوٹ ہوتا ہے۔

بڑا اور اصل مسئلہ
یہ تو ہوگئی یو۔ایس۔بی اور ہارڈ ڈسک سے
پاک لینکس کی بوٹنگ۔ لیکن اگر یو۔ایس۔بی سے آپ کا کمپیوٹر بوٹ ہونے کی
سہولت ہی نہ ہویا سہولت موجود ہو لیکن کام نہ کرے اور ہارڈ ڈسک سے بوٹ
کروانے صورت میں بھی کوئی غلطی آجائے، ساتھ ہی ڈی۔وی۔ڈی رائٹ کرنے میں بھی
کوئی کمی رہ جائے اور ڈی۔وی۔ڈی بار بار خراب ہورہی ہو۔۔۔۔تو کیا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔پے گیا نہ پنگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ارررررے آپ کیوں گبھرا گئے۔۔۔ گبھرائیے
ہرگز نہیں ہم ہیں نا۔ میرے ساتھ بھی بالکل یہی مسئلہ تھا۔ آئیے دیکھتے ہیں
کہ اسے کیسے دور کرسکتے ہیں۔
اس کا حل نہایت ہی آسان ہے۔ آپ پہلے یو۔ایس۔بی پر پاک لینکس کو رائٹ کیجیے اور پھر ہارڈ ڈسک پر بھی پاک لینکس کو رائٹ کر لیجیے۔ یاد رکھیے ایسی صورت میں پہلے یو۔ایس۔بی پر پاک لینکس کو رائٹ کرنا ہے اور اس کے بعد ہارڈ ڈسک پر رائٹ کرنا ہوگا۔ کیونکہ اگر آپ پہلے ہارڈ ڈسک پر رائٹ کریں گے تو یونیٹ بوٹ ان سافٹ وئیر دوبارہ چلانے پر وہ پہلی تنصیب کو ختم کرنے کو کہے گا۔ اس کے بغیر وہ یو۔ایس۔بی پر رائٹ نہیں کرے گا۔ لیکن پہلے یو۔ایس۔بی پر رائٹ کرنے پر کچھ نہیں ہوگا۔ دونوں پر نہایت آسانی سے پاک لینکس نصب ہوجائے گی۔
تو جناب پاک لینکس یو۔ایس۔بی اور ہارڈ ڈسک دونوں پر نصب کرنے کے بعد کمپیوٹر کو دوبارہ چلائیں اوریو۔ایس۔بی بھی کمپیوٹر کے ساتھ منسلک کردیں۔ پھر اوپر تحریر کیے گئے طریقے کے مطابق کمپیوٹر کو ہارڈ ڈسک سے پاک لینکس کے ساتھ بوٹ کریں۔ آپ دیکھیں گے کہ کمپیوٹر نہایت آسانی کے ساتھ پاک لینکس سے بوٹ ہوجائے گا۔ اور آپ پاک لینکس نصب کرسکیں گے۔

یاد رکھیں اس طریقے میں کمپیوٹر کو بوٹ تو ہارڈڈسک سے ہی کروانا ہے لیکن یو۔ایس۔بی ساتھ منسلک ہونی ضروری ہے۔
لیجیے جناب ہم نے تو اپنی سوجھ بوجھ کے مطابق تمام طریقے تحریر کر دیے ہیں۔
نوٹ: اس طریقے سے تمام اقسام کی لینکس نصب کی جاسکتی ہیں۔
No comments:
Post a Comment
Please leave a comment to better of OnlineILMkiDunya. Thanks!