Sunday 22 December 2013

081-Shooting Power Imran Series By Mazhar Kaleem M.A

081 - Shooting Power Complete Novel

Shooting Power (Complete Novel) Imran Series By Mazhar Kaleem M.A. Free download complete PDF novel is available on OnlineILMkiDunya. You can also read online this novel by clicking the following link for Read Online.



  

Download Shooting Power

Complete Novel:       Click here to download


Read Online Shooting Power


  Complete Novel:       Click here to read online





 Thank you for visiting our website.

Online ILM Ki Dunya's Team!

Sunday 15 December 2013

080-Trench Fire Imran Series By Mazhar Kaleem M.A

080 - Trench Fire Complete Novel

Trench Fire (Complete Novel) Imran Series By Mazhar Kaleem M.A. Free download complete PDF novel is available on OnlineILMkiDunya. You can also read online this novel by clicking the following link for Read Online.





Download Trench Fire

Complete Novel:       Click here to download


Read Online Trench Fire


  Complete Novel:       Click here to read online





 Thank you for visiting our website.

Online ILM Ki Dunya's Team!

079-Death Circle Imran Series By Mazhar Kaleem M.A

079 - Death Circle Complete Novel

Death Circle (Complete Novel) Imran Series By Mazhar Kaleem M.A. Free download complete PDF novel is available on OnlineILMkiDunya. You can also read online this novel by clicking the following link for Read Online.





Download Death Circle

Complete Novel:       Click here to download


Read Online Death Circle


  Complete Novel:       Click here to read online





 Thank you for visiting our website.


Online ILM Ki Dunya's Team!

Monday 9 December 2013

بات کرنے کے تین اصول

اگر کوئی بھی بات کرنے سے پہلے اسے درج ذیل تین اصولوں پر پرکھ لیں تو آپ ان شاءاللہ کبھی شرمندہ نہیں ہوں گے۔
 
 
افلاطون اپنے اُستاد سقراط کے پاس آیا اور کہنے لگا ’’آپ کا نوکر بازار میں کھڑے ہو کر آپ کے بارے میں ہرزہ سرائی کر رہا تھا۔‘‘
سقراط نے مسکرا کر پوچھا ’’وہ کیا کہہ رہا تھا۔‘‘
افلاطون نے جذباتی لہجے میں جواب دیا ’’آپ کے بارے میں کہہ رہا تھا….....‘‘
سقراط نے ہاتھ کے اشارے سے اسے خاموش کروایا اور کہا ’’تم یہ بات سنانے سے پہلے اسے تین کی کسوٹی پر رکھو، اس کا تجزیہ کرو اور اس کے بعد فیصلہ کرو کیا تمہیں یہ بات مجھے بتانی چاہیے۔‘‘
افلاطون نے عرض کیا ’’یا استاد تین کی کسوٹی کیا ہے؟‘
سقراط بولا ’’کیا تمھیں یقین ہے تم مجھے یہ بات بتانے لگے ہو یہ بات سوفیصد سچ ہے؟‘‘
افلاطون نے فوراً انکار میں سر ہلا دیا،
سقراط نے ہنس کر کہا ’’پھر یہ بات بتانے کا تمھیں اور مجھے کیا فائدہ ہو گا؟‘‘
افلاطون خاموشی سے سقراط کے چہرے کی طرف دیکھنے لگا،
سقراط نے کہا ’’یہ پہلی کسوٹی تھی، ہم اب دوسری کسوٹی کی طرف آتے ہیں۔ ’’مجھے تم جو بات بتانے لگے ہو کیا یہ اچھی بات ہے؟‘‘
افلاطون نے انکار میں سر ہلا کر جواب دیا۔ "جی! نہیں یہ بُری بات ہے۔‘‘
سقراط نے مسکرا کر کہا ’’کیا تم یہ سمجھتے ہو تمھیں اپنے اُستاد کو بُری بات بتانی چاہیے؟‘‘
افلاطون نے پھر انکار میں سر ہلا دیا،
سقراط بولا ’’گویا یہ بات دوسری کسوٹی پر بھی پورا نہیں اترتی۔ ‘‘
افلاطون خاموش رہا،
سقراط نے ذرا سا رک کر کہا ’’اور آخری کسوٹی، یہ بتائو وہ بات جو تم مجھے بتانے لگے ہو کیا یہ میرے لیے فائدہ مند ہے؟‘‘
افلاطون نے انکار میں سرہلایا اور عرض کیا ’’یا اُستاد! یہ بات ہرگز ہرگز آپ کے لیے فائدہ مند نہیں۔‘‘
سقراط نے ہنس کر کہا ’’اگر یہ بات میرے لیے فائدہ مند نہیں، تو پھر اس کے بتانے کی کیا ضرورت ہے؟‘‘
افلاطون پریشان ہو کر دائیں بائیں دیکھنے لگا۔

سقراط نے گفتگو کے یہ تین اصول آج سے چوبیس سو سال قبل وضع کردیے تھے، سقراط کے تمام شاگرد اس پر عمل کرتے تھے۔ وہ گفتگو سے قبل بات کو تین کسوٹیوں پر پرکھتے تھے، کیا یہ بات سو فیصد درست ہے، کیا یہ بات اچھی ہے اور کیا یہ بات سننے والے کے لیے مفید ہے؟ اگر وہ بات تینوں کسوٹیوں پر پوری اترتی تھی،تو وہ بے دھڑک بات کردیتے تھے اور اگر وہ کسی کسوٹی پر پوری نہ اترتی یا پھر اس میں کوئی ایک عنصر کم ہوتا،تو وہ خاموش ہوجاتے تھے..


بشکریہ: جاوید چودھری زیرو پوائنٹ

Sunday 8 December 2013

Education help center, Books, Notes

If you want to get more about education except this you can contact us at our E-Mail address, in a comment at our website or our facebook page. All contact information given below.

اگر آپ نیچے دیے گئے نوٹس اور کتب کے علاوہ مزید کتب، نوٹس یا مدد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ ہمارے ای۔میل ایڈریس، فیس بک پیج یا پھر ہماری ویب سائٹ/ بلاگ پر کمنٹ کے ذریعے ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ رابطے کے تمام ربط نیچے دیے گئے ہیں۔
E-Mail:         onlineilmkidunya@gmail.com

Facebook:     Online ILM Ki Dunya

Our web:       Online ILM Ki Dunya



******************************************************************
================= ONLINE ILM KI DUNYA ===================
******************************************************************

Wednesday 4 December 2013

پاک لینکس۔۔۔۔۔۔۔ بغیر سی۔ڈی اور یو۔ایس۔بی انسٹال کریں


بِسمِ اللہِ الرّحمٰنِ الرّحِیمِ

پاک لینکس یا کوئی بھی لینکس استعمال کرنا میرا صرف شوق ہی نہیں بلکہ جنون بھی ہے۔ پاک لینکس کو اتارنے کے بعد اسے نصب کرنا سب سے بڑا مسئلہ ہوتا ہے۔ میں نے تو اس کے لیے ایک عدد ڈی۔وی۔ڈی بھی خراب کی ہے یو۔ایس۔بی سے کمپیوٹر بوٹ کرتا تو غلطی آجاتی اور کمپیوٹر بوٹ ہی نہیں ہوتا تھا۔ جس پر میں بڑا پریشان تھا۔ کیونکہ اتنے شوق سے اور اتنی محنت سے اسے اتارا تھا۔ لہٰذا جب انسٹال نہ ہوئی تو سخت پریشان ہوا۔ مختلف ویب سائٹس بھی کھنگالیں لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا۔ البتہ اردو کوڈر میں پاک لینکس کے فورم سے "یونیٹ بوٹ ان" نامی سافٹ وئیر ملا۔ اس کی مدد سے پاک لینکس یو۔ایس۔بی پر رائٹ کی اور بوٹ کروایا ہنوز وہی رزلٹ رہا۔کیونکہ کمپیوٹر میں براہ راست یو۔ایس۔بی سے بوٹ ہونے میں کوئی غلطی ہوجاتی تھی۔ اسی دوران پاک لینکس کو کمپیوٹر پر بھی ونڈوز کے ساتھ نصب کیا اور پاک لینکس سے بوٹ کروانے کی کوشش کی لیکن نتیجہ وہی ڈھاک کے تین کے پات۔

بہرحال اتنی محنت کرنے کے بعد تو میں اب اتنی آسانی سےاس کی جان چھوڑنے والا نہ تھا۔ پنگے بازی کرتا رہا اور ایک دن اچانک ہی کمپیوٹر پاک لینکس سے لائیو بوٹ ہوگیا۔ میں حیران تھا کہ خود بخود کیسے پاک لینکس سے بوٹ ہوگیا اور ساتھ ہی یہ بھی سوچ رہا تھا کہ یہ لائیو بوٹ ہارڈ ڈسک سے ہوا ہے یا یو۔ایس۔بی سے۔ بہرحال دو چار دن مزید پنگے بازی کرنے کے بعد مجھے سمجھ آگئی تو میں نے سوچا فورم کے دوسرے ساتھیوں کو بھی بتانا چاہیے کیونکہ کوئی دوسرا دوست بھی میرے جیسے حال سے دوچار ہوسکتا ہے۔ اب یہی سوچ لیے آپ کو بتانے اور سکھانے کے لیے حاضر ہوں۔ اگر کوئی غلطی رہ جائے تو محترم مکی صاحب سے گذارش ہے کہ اس کی نشاندہی اور درستگی فرمادیں۔

لیجیے جناب اب ہم شروع کرتے ہیں پاک لینکس کی تنصیب۔

سب سے پہلے پاک لینکس کا تازہ ترین اور اپنا پسندیدہ نسخہ اتارلیں۔ یہ iso فارمیٹ میں ہوگا۔ اس کے بعد "یونیٹ بوٹ ان" (U net boot in) نامی سافٹ وئیر درج ذیل ربط سے اتار لیں۔
اسے اتارنے کے بعد نصب کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اس پر کلک کرکے اسے براہ راست چلالیں۔ اب آپ کے سامنے درج ذیل تصویر کی طرح سافٹ وئیر کھلے گا۔


اس کے بعد دائرے میں دکھائے گئے بٹن کو دبائیں تو آپ کے سامنے درج ذیل تصویر کی طرح سے ایک ونڈو کھلے گی۔


اس کھلنے والی ونڈو میں اس جگہ جائیں جہاں آپ نے پاک لینکس اتار کر رکھی تھی اور پاک لینکس کی iso.فائل کو منتخب کریں۔ اس کے بعد دائرہ نمبر2 میں دکھائے گئے (Open) کے بٹن کو دبادیں۔ اب آپ ایک بار پھر سافٹ وئیر کی پہلی ونڈو پر ہونگے۔ جس کی تصویر نیچے دکھائی گئی ہے۔

   
اب آپ کی ضرورت پر منحصر ہے کہ آپ پاک لینکس کو کیسے چلانا پسند کرتے ہیں۔ دائرہ نمبر1 میں دکھائے گئے بٹن پر کلک کریں گے تو آپ کے سامنے ایک فہرست کھلے گی۔ جس میں آپ کے کمپیوٹر کے ساتھ منسلک تمام یادداشت والی ڈیوائس دکھائی دیں گی۔ عموماْ یہاں انتخاب کے صرف دو ہی اختیار دکھائی دیتے ہیں۔ 1۔ہارڈ ڈسک۔ 2۔ یو۔ایس۔بی۔

دائرہ نمبر1
ہارڈ ڈسک: اگر آپ کے پاس یو۔ایس۔بی نہیں ہے یا آپ کا کمپیوٹر یو۔ایس۔بی سے بوٹ نہیں ہورہا تو ایسی صورت میں آپ ہارڈ ڈسک منتخب کرکے پاک لینکس کو براہ راست اپنے کمپیوٹر سے ہی چلا سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو یو۔ایس۔بی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ہارڈ ڈسک منتخب کرنے کی صورت میں پاک لینکس آپ کمپیوٹر میں ایک سافٹ وئیر کی طرح ہی نصب ہوگی۔ یعنی جب آپ چاہیں گے اس کی تنصیب ختم کرسکیں گے۔ لیکن اگر آپ ایسا نہیں چاہتے اور پاک لینکس کو الگ سے ایک پارٹیشن میں انسٹال کرنا چاہتے ہیں تو یہ بھی اس کی مدد سے ممکن ہے۔ مختصراْ یہ کہ اگر آپ کے یو۔ایس۔بی نہیں ہے اور سی۔ڈی بھی استعمال نہیں کرنا چاہتے تو دائرہ نمبر1 میں ہارڈ ڈسک (Hard Disk) کا انتخاب کریں۔
یو۔ایس۔بی: اگر آپ پاک لینکس کو یو۔ایس۔بی پر رائٹ کرکے یو۔ایس۔بی سے پاک لینکس بوٹ کروانا چاہتے ہیں تو دائرہ نمبر1 میں یو۔ایس۔بی (USB) منتخب کریں۔

دائرہ نمبر2
دائرہ نمبر1 میں منتخب کی گئی ڈسک کی پارٹیشن آپ کو دائرہ نمبر2 میں دکھائی دیں گی۔ اگر آپ نے ہارڈ ڈسک منتخب کیا ہوگا تو صرف سی © ڈرائیو ہی دکھائی دے گی۔ لیکن اگر آپ نے یو۔ایس۔بی منتخب کیا ہوگا تو آپ کو کمپیوٹر کے ساتھ منسلک تمام یو۔ایس۔بی دائرہ نمبر2 میں دکھائی دیں گی۔ ان میں سے وہ یو۔ایس۔بی منتخب کرلیں جس پر آپ پاک لینکس کو رائٹ کرنا چاہتے ہیں۔
اس کے بعد دائرہ نمبر3 میں دکھائے گئے او۔کے(OK) کے بٹن کو دبادیں۔ اس کے ساتھ ہی پاک لینکس کی تنصیب شروع ہوجائے گی۔ تصویر دیکھیے۔   

نوٹ: جب تنصیب 18% فیصد پر پہنچے گی تو وہاں زیادہ وقت لے گی۔ یہ وقت 5 سے 10 منٹ تک ہوسکتا ہے۔ یہ آپ کے سسٹم کی رفتار پر منحصر ہے۔ اس لیے آپ یہ نہ سمجھیں کہ بس کم پھس گیا اے۔ کیونکہ میرے ساتھ ایسا ہوچکا ہے۔ 2 بار ملتوی کرکے دوبارہ شروع کی تھی لیکن اب سمجھ آگئی ہے۔ جب تنصیب مکمل ہوجائے گی تو نیچے تصویر کی طرح سے ونڈو کھلے گی۔

اب اگر تو آپ ابھی کمپیوٹر دوبارہ چلاکر پاک لینکس نصب کرنا چاہتے ہیں تو دائرے میں دکھائے گئے بٹن کو دبادیں۔ آپ کا کمپیوٹر دوبارہ چل جائے گا۔ لیکن اگر آپ ابھی دوبارہ نہیں چلانا چاہتے تو دوسرے بٹن کو دبادیں۔ لیجئے یو۔ایس۔بی یا ہارڈ ڈسک پر پاک لینکس رائٹ ہوچکی ہے اور بوٹ ہونے کے لیے تیار ہوچکی ہے۔

یو۔ایس۔بی سے بوٹ
اگر آپ نے یو۔ایس۔بی منتخب کرکے یو۔ایس۔بی پر پاک لینکس کو رائٹ کیا تھا تو کمپیوٹر کو یو۔ایس۔بی سے بوٹ کروائیں۔ اس کے لیے ہوسکتا ہے کہ آپ کو بائیوس سیٹنگ میں جاکر یو۔ایس۔بی منتخب کرنا پڑے یا پھر کچھ کمپیوٹر میں ویسے ہی یو۔ایس۔بی سے بوٹ کروانے کی سہولت ہوتی ہے۔ اس کے لیے ہر کمپیوٹر میں مختلف بٹن ہوتے ہیں۔ کچھ میں F12، کچھ میں F10 اور کچھ میں F8 ہوتا ہے۔ ان کو دبانے سے تمام بوٹ ایبل ڈیوائس کی لسٹ آپ کو دکھائی جاتی ہے۔ جیسے سی۔ڈی۔روم، ہارڈ ڈسک اور یو۔ایس۔بی وغیرہ۔ کچھ میں تو یو۔ایس۔بی لکھا ہوتا ہے جبکہ کچھ کمپیوٹر میں یو۔ایس۔بی کی بجائے یو۔ایس۔بی کا نام لکھا ہوتا ہے۔ جیسے کنگ سٹون (King Stone) وغیرہ۔ یہاں سے آپ اپنی یو۔ایس۔بی کو منتخب کرلیں اور کمپیوٹر کو یو۔ایس۔بی سے بوٹ کروادیں۔

ہارڈ ڈسک سے بوٹ
اگر آپ نے ہارڈ ڈسک منتخب کیا تھا اور ہارڈ ڈسک پر پاک لینکس کو نصب کیا تھا تو پھر آپ کا کام نہایت آسان ہے۔ بس کمپیوٹر دوبارہ چلائیں اور چلنے دیں۔ جیسے ہی آپ کے سامنے دو انتخاب آئیں جیسا کہ دو ونڈوز اکٹھی نصب کرنے پر آتا ہے تو آپ یہاں سے پاک لینکس کا انتخاب کرکے اینٹر کا بٹن دبادیں۔ چونکہ ہم نے پاک لینکس یونیٹ بوٹ ان نامی سافٹ وئیر سے نصب کی تھی اس لیے یہاں پاک لینکس کی بجائے یونیٹ بوٹ ان (Unet boot in) لکھا ہوگا۔ بٹنوں والے تختہ (کیبورڈ)سے نیچے والا تیر کا نشان دباکر اسے منتخب کریں اور اینٹر (Enter) کا بٹن دبادیں۔ کمپیوٹر پاک لینکس سے بوٹ ہوجائے گا۔
اگر آپ پاک لینکس کو ونڈوز کے اندر ہی سافٹ وئیر کی طرح نصب کرنا چاہتے ہیں تو اسے بس چلنے دیں۔ آپ کے سامنے خود ہی اس نصب کرنے کی ونڈو کھلے گی اور نصب ہونا شروع ہوجائے گی۔ تنصیب مکمل ہونے کے بعد بس یہ دوبارہ چلانے کا پوچھے تو دوبارہ چلائیں کے بٹن کو دبادیں۔ لیجیے پاک لینکس کی تنصیب ونڈوز کے ساتھ مکمل ہوگئی ہے۔

الگ پارٹیشن میں تنصیب
لیکن اگر آپ پاک لینکس کو الگ سے کسی پارٹیشن میں نصب کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے جیسے ہی آپ یونیٹ بوٹ ان کو منتخب کرکے اینٹر کا بٹن دبائیں گے آپ کے سامنے ایک سکرین آئے گی جس پر لکھا ہوگا Press ESC Button to edit boot options یا اس سے ملتا جلتا کچھ لکھا ہوگا۔ یہ سکرین صرف 5 سیکنڈز کے لیے ظاہر ہوگی۔ اگر اس دوران آپ بٹن نہ دباپائے تو خود ہی تنصیب شروع ہوجائے مگر ونڈوز کے ساتھ۔ اگر آپ نے ESC بٹن دبادیا تو آپ کے سامنے مزید کچھ آپشن آجائیں گی۔ آپ ان میں سے Try Pak Linux کو منتخب کرکے اینٹر کا بٹن دبادیں تو کمپیوٹر پاک لینکس سے لائیو بوٹ ہوجائے گا اور لاگ ان سکرین پر آپ سے لائیو اسم صارف اور پاس ورڈ پوچھے گا۔ اسم صارف Paklinux لکھ کر اینٹر دبادیں جب پاس ورڈ پوچھے تو ایک بار پھر بغیر کچھ لکھے اینٹر دبادیں آپ لاگ ان ہوجائیں گےا اور ڈیسک ٹاپ پر ہی آپ کو تنصیب کا آئیکن نظر آئے گا اسے دہری کلک کرکے چلالیں اور پھر جہاں چاہیں اسے نصب کرلیں۔ یہ بالکل ایسے ہی بوٹ ہوگا جیسے یو۔ایس۔بی یا ڈی۔وی۔ڈی وغیرہ سے بوٹ ہوتا ہے۔

بڑا اور اصل مسئلہ

یہ تو ہوگئی یو۔ایس۔بی اور ہارڈ ڈسک سے پاک لینکس کی بوٹنگ۔ لیکن اگر یو۔ایس۔بی سے آپ کا کمپیوٹر بوٹ ہونے کی سہولت ہی نہ ہویا سہولت موجود ہو لیکن کام نہ کرے اور ہارڈ ڈسک سے بوٹ کروانے صورت میں بھی کوئی غلطی آجائے، ساتھ ہی ڈی۔وی۔ڈی رائٹ کرنے میں بھی کوئی کمی رہ جائے اور ڈی۔وی۔ڈی بار بار خراب ہورہی ہو۔۔۔۔تو کیا ہوگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔پے گیا نہ پنگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ارررررے آپ کیوں گبھرا گئے۔۔۔ گبھرائیے ہرگز نہیں ہم ہیں نا۔ میرے ساتھ بھی بالکل یہی مسئلہ تھا۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ اسے کیسے دور کرسکتے ہیں۔

اس کا حل نہایت ہی آسان ہے۔ آپ پہلے یو۔ایس۔بی پر پاک لینکس کو رائٹ کیجیے اور پھر ہارڈ ڈسک پر بھی پاک لینکس کو رائٹ کر لیجیے۔ یاد رکھیے ایسی صورت میں پہلے یو۔ایس۔بی پر پاک لینکس کو رائٹ کرنا ہے اور اس کے بعد ہارڈ ڈسک پر رائٹ کرنا ہوگا۔ کیونکہ اگر آپ پہلے ہارڈ ڈسک پر رائٹ کریں گے تو یونیٹ بوٹ ان سافٹ وئیر دوبارہ چلانے پر وہ پہلی تنصیب کو ختم کرنے کو کہے گا۔ اس کے بغیر وہ یو۔ایس۔بی پر رائٹ نہیں کرے گا۔ لیکن پہلے یو۔ایس۔بی پر رائٹ کرنے پر کچھ نہیں ہوگا۔ دونوں پر نہایت آسانی سے پاک لینکس نصب ہوجائے گی۔

تو جناب پاک لینکس یو۔ایس۔بی اور ہارڈ ڈسک دونوں پر نصب کرنے کے بعد کمپیوٹر کو دوبارہ چلائیں اوریو۔ایس۔بی بھی کمپیوٹر کے ساتھ منسلک کردیں۔ پھر اوپر تحریر کیے گئے طریقے کے مطابق کمپیوٹر کو ہارڈ ڈسک سے پاک لینکس کے ساتھ بوٹ کریں۔ آپ دیکھیں گے کہ کمپیوٹر نہایت آسانی کے ساتھ پاک لینکس سے بوٹ ہوجائے گا۔ اور آپ پاک لینکس نصب کرسکیں گے۔
یاد رکھیں اس طریقے میں کمپیوٹر کو بوٹ تو ہارڈڈسک سے ہی کروانا ہے لیکن یو۔ایس۔بی ساتھ منسلک ہونی ضروری ہے۔

لیجیے جناب ہم نے تو اپنی سوجھ بوجھ کے مطابق تمام طریقے تحریر کر دیے ہیں۔

نوٹ: اس طریقے سے تمام اقسام کی لینکس نصب کی جاسکتی ہیں۔

Pak Linux ........ پاک لینکس


خوش رہیے ۔۔۔۔۔۔۔۔ پاک لینکس کے ساتھ

پاک لینکس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زندہ باد

Friday 29 November 2013

مکمل اردو لینکس، پاک لینکس


اردو ہماری قومی زبان ہے جس سے ہم سب کو ہی محبت ہے۔ لیکن یہ محبت کس حد تک ہے یہ ہم ہی جانتے ہیں کیونکہ ہم میں سے ہر ایک کا اردو سے محبت کا میعار الگ الگ ہے۔ کچھ بے چارے اردو سے محبت بھی انگریزی میں ہی کرتے ہیں۔ کیونکہ اردو زبان بولتے وقت انہیں دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کچھ بس درمیانی قِسم کی محبت کرتے ہیں۔ یعنی اردو سے محبت بھی چل رہی ہے اور انگریزی سیکھنے کا شوق بھی بڑھ رہا ہے۔ لیکن انہی ہم وطنوں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو صرف اردو سے ہی محبت کرتے ہیں اور سچی اور کھری محبت کرتے ہیں۔ یہی وہ ہم وطن ہیں جو ہروقت اردو کی ترقی کے لیے کوشش کرتے ہیں لیکن ان کی قومی سطح پر پذیرائی نہیں ہوتی۔ اس کے باوجود بھی یہ ہم وطن دل شکستہ نہیں ہوتے بلکہ مسلسل کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ قوم انگریزی زبان کی مشکل سے نکلے اور اپنی زبان میں ہی علم حاصل کرے اور سمجھے۔ کیونکہ جو بات  اپنی قومی زبان میں جس طرح سے نہایت آسانی سے ذہن نشین ہوتی ہے وہ کبھی بھی دوسری زبان میں اتنی آسانی سے ذہن نشین نہیں ہوتی۔

پاک لینکس کا منصوبہ بھی کچھ ایسے ہی ہم وطنوں کا خواب تھا جو کہ اب شرمندۂِ تعبیر ہوچکا ہے۔ بس ہماری اپنی زبان سے کچھ کم دلچسپی سمجھیے یا غفلت کہ ہمیں کچھ دیر بعد معلوم ہوا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ معلوم ہوگیا۔ آج ہم بھی اپنے ان ہم وطنوں کے شکر گزار ہو کر اور ان کے ساتھ مل کر فخر کے ساتھ سر بلند کرسکتے ہیں کہ کمپیوٹر چلانے والا کوئی نظام (آپریٹنگ سسٹم) ہماری اپنی زبان میں بھی موجود ہے۔ جسے ہم نہایت آسانی کے ساتھ سمجھ سکتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ آزاد مصدر ہونے وجہ سے ہم اپنی مرضی سے اس میں جیسی چاہیں تبدیلی کر سکتے ہیں۔ مائیکروسافٹ کی ونڈوز کی طرح اس میں ایسی کوئی پابندی نہیں۔ سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ سارا نظام مفت ہے یعنی اس کی کوئی قیمت نہیں۔ جو کہ ہمارے پاکستانی ہم وطنوں کی پاکستان اور اردو سے محبت کو ظاہر کرتی ہے۔

*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*

اب بات ہو جائے کچھ اس نظام (آپریٹنگ سسٹم) یعنی پاک لینکس کے متعلق:-

پاک لینکس ایک مکمل، جدید اور وائرس سے محفوظ (Virus-Free) اردو آپریٹنگ سسٹم ہے جو لینکس پر مبنی ہے، یہ سوفٹ ویئر کا ایک مجموعہ ہے جو آپ کے کمپیوٹر کو استعمال کے قابل بناتا ہے. عموماً آپ کو پاک لینکس کو چلانے کے لیے اسے نصب (انسٹال) کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آپ اسے سی ڈی سے بوٹ کر کے براہ راست چلا سکتے ہیں اور پھر اگر چاہیں تو اسے اپنے کمپیوٹر پر بالکل الگ یا کسی اور آپریٹنگ سسٹم جیسے مائکروسوفٹ ونڈوز کے ساتھ نصب کر کے چلا سکتے ہیں، اس میں آپ کے روز مرہ کے استعمال کے تمام سوفٹ ویئر پہلے سے ہی نصب ہیں جیسے ویب براؤزر، ورڈ پراسیسر، سپریڈ شیٹ، مسنجر، ای میل کلائینٹ، ڈاؤنلوڈ منیجر، ٹیکسٹ ایڈیٹر، امیج ایڈیٹر، ایڈریس بک، ویڈیو پلیئر، آڈیو پلیئر، ویڈیو ایڈیٹر اور روز مرہ استعمال کے کئی دیگر سوفٹ ویئر جبکہ ہزاروں مزید سوفٹ ویئر صرف ایک کلک پر نصب کیے جا سکتے ہیں. پاک لینکس آپریٹنگ سسٹم آپ کے لیے بالکل مفت پیش کیا جاتا ہے. 


لیلائے اردو اب فقط لذتِ گفتار اور لبِ رخسار کے تذکروں تک ہی محدود نہیں رہی ہے، اس میں صرف شاعری ہی نہیں کی جاسکتی، صرف افسانے یا فلسفیانہ موشگافیاں ہی نہیں کی جاسکتیں، اس میں کمپیوٹنگ بھی کی جاسکتی ہے!! جی ہاں.. اردو دورِ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوتے ہوئے کئی منزلیں طے کر چکی ہے اور پاک لینکس اس کی ایک زندہ مثال ہے، اسے نصب کر کے آپ دیکھیں گے کہ کس طرح آپ کا کمپیوٹر آپ کی اپنی زبان بولتا ہے، پاک لینکس پہلا لینکس آپریٹنگ سسٹم ہے جو خاص طور سے اردو کو مدِ نظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے، یہ نہ صرف مکمل طور پر اردو میں ہے بلکہ اس میں آپ کو اردو کے حوالے سے کسی قسم کے مسائل درپیش نہیں ہوں گے، اردو لکھنے کے لیے اردو کلیدی تختہ (کیبورڈ) پہلے سے ہی آپ کا منتظر ہے، اردو کے اہم ترین فونٹس پہلے ہی نصب ہیں چنانچہ آپ نہ صرف نستعلیقی اردو میں لکھ سکیں گے بلکہ اردو کی ویب سائٹس کو ان کی اصل نستعلیقی صورت میں دیکھنے کے قابل ہوں گے.. پاک لینکس کے ساتھ اب حقیقی اردو کمپیوٹنگ آپ کی منتظر ہے!!

آپ چاہیں تو اسے انٹرنیٹ سے اتار کر اپنے کمپیوٹر میں نصب (انسٹال) کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو انٹرنیٹ سے اتارنے میں مشکل ہورہی ہے اور آپ ساہیوال سے تعلق رکھتے ہیں تو 6600676-0311 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اگر کسی دوسرے شہر سے تعلق رکھتے ہیں تو اردو کوڈر کے فورم پر جا کر رابطہ کرسکتے ہیں۔ اردو کوڈر فورم کا ربط نیچے دیا گیا ہے۔

 پاک لینکس اتارنے (ڈاؤنلوڈ) اور نصب (انسٹال) کرنے کے لیے نیچے دیے گئے پاک لینکس کے بینر پر کلک کریں۔

پاک لینکس اتارنے کا ربط

 اگر آپ کو پاک لینکس کے حوالے سے کچھ مسائل کا سامنا ہے تو نیچے دیے گئے اشتہار پر کلک کرکے اردو کوڈر کے فورم پر جائیں اور اپنی مشکلات پوچھیں۔یا براہ راست ہمیں onlineilmkidunya@gmail.com پر ای-میل کریں۔ انشاءاللہ آپ کے تمام سوالات کا جواب دیا جائے گا۔

پاک لینکس کی مشکلات کے لیے ربط

پاکستان زندہ باد  ۔   پاک لینکس پائندہ باد

Monday 11 November 2013

078-Red Chief Imran Series By Mazhar Kaleem M.A

078 - Red Chief Complete Novel

Red Chief (Complete Novel) Imran Series By Mazhar Kaleem M.A. Free download complete PDF novel is available on OnlineILMkiDunya. You can also read online this novel by clicking the following link for Read Online.





Download Red Chief

Complete Novel:       Click here to download


Read Online Red Chief


  Complete Novel:       Click here to read online





 Thank you for visiting our website.

Online ILM Ki Dunya's Team!